منگل‬‮   16   اکتوبر‬‮   2018

وزیراعظم نے آئین اور حلف کی خلاف ورزی کی‘ نعیم الحق




اسلام آباد (وقائع نگار ) رہنما پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے آئین اور حلف کی خلاف ورزی کی‘ وزیراعظم نے ثابت کردیا ان کی وفاداری ایک شخص کے ساتھ ہے‘ نواز شریف دشمنوں کی حمایت حاصل کرکے اقتدار چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ثابت کردیا ان کی وفاداری ایک شخص کے ساتھ ہے۔ وزیراعظم نے آئین اور حلف کی خلاف ورزی کی۔ نواز شریف نے اداروں پر حملہ کیا۔ نواز شریف دشمنوں کی حمایت حاصل کرکے اقتدار چاہتے ہیں قوم نواز شریف کی سیاست کو سمجھ چکی ہے۔ ایسے بیانات سے نواز شریف کو ہی نقصان پہنچے گا۔



© Copyright 2018. All right Reserved