جمعرات‬‮   24   جنوری‬‮   2019

وزیردفاع خرم دستگیر نے نوازشریف کے مطالبے کی حمایت کردی





اسلام آباد(وقائع نگار ) وزیردفاع خرم دستگیر نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے مطالبے کی حمایت کردی ہے،نوازشریفنے بونیر جلسے میں غداری کے الزام پرقومی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیردفاع خرم دستگیر نے اپنے ٹویٹ میں پارٹی قائدنوازشریف کے قومی کمیشن بنانے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ سچائی قوم کے سامنے آنی چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے غداری کے الزام لگانے پرقومی کمیشن بنانے کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں۔

حمایت



© Copyright 2019. All right Reserved