جمعہ‬‮   25   مئی‬‮   2018

فلسطینی عوام اور بچوں کی شہادت انتہائی دردناک ہے، آصف زرداری



اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی)سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے اسرائیل فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کو وحشیانہ عمل قرار دیتے ہوئے اسرائیلی فوج کی بربریت کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ فلسطینی عوام اور بچوں کی شہادت انتہائی دردناک ہے۔ دنیا کی مہذب قومیں مظلوم فلسطینی عوام کا ساتھ دیں۔ سابق صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ اسرائیلی بربریت کا نوٹس لے اور اپنے چارٹر پر سختی سے عمل کرے۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل فلسطینی قوم کی خون ریزی روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید فلسطین کے لئے بااثر آواز تھے۔ 
آصف زرداری
 


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved