اتوار‬‮   27   مئی‬‮   2018

بلوچستان ، ڈی جی خان اور گوجرانوالہ سے4دہشتگرد گرفتار


اسلام آباد (وقائع نگار) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان اور ڈی جی خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 3مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ و بارودی مواد برآمد کرلیا۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں جن ٹوبہ نوخانی، ڈیرہ مراد جمالی، سنج سلہ اور چبدار میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا ، پنجاب رینجرز نے ڈیرہ غازی خان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے تین مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ و بارودی مواد برآمد کرلیادریں اثناء سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کوگرفتار کر لیا ہے۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔ مبینہ دہشتگرد کی شناخت آصف محمود عرف عمران کے نام سے ہوئی۔ دہشتگرد کے قبضے سے بارودی مواد اور دیگر سامان برآمد ہوا۔
4دہشتگرد گرفتار
 


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved