ہفتہ‬‮   18   اگست‬‮   2018

نیب نے نوازشریف کی 20 مئی کو طلبی کا نوٹس جاتی امرا کو وصول کرادیا



لاہور(نیوزایجنسی) نیب لاہور کی ٹیم نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی 20 مئی کو طلبی کا نوٹس ان کی رہائش گاہ جاتی امرا پر موصول کرادیا،نیب ٹیم کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی ، ٹیم نے گیٹ پر ہی سیکیورٹی اسٹاف کو نوٹس موصول کرایا۔ منگل کو نیب لاہور کی ٹیم نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی 20 مئی کو طلبی کا نوٹس ان کی رہائش گاہ جاتی امرا پر موصول کرادیا ہے ۔نیب نوٹس کے مطابق میاں نوازشریف نے سڑک کی چوڑائی 20 سے 24 فٹ کرائی، ان کی وجہ سے ضلع کونسل کے بہت سے عوامی منصوبے بند کرنا پڑے۔نیب کی ٹیم نوازشریف کی طلبی کا نوٹس وصول کرانے جاتی امرا پہنچی جہاں ٹیم کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، نیب ٹیم نے گیٹ پر ہی سیکیورٹی اسٹاف کو نوٹس موصول کرایا۔ 
وصول
 


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved