منگل‬‮   14   اگست‬‮   2018

سانحہ 12مئی ، میئرکراچی اوردیگرملزمان پرفرد جرم عائد



کراچی (نیوز ایجنسی)کراچی کی انسداددہشت گردکی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 12مئی سے متعلق مقدمے میں میئرکراچی وسیم اختراوردیگرملزمان پرفرد جرم عائد کردی ہے ۔کراچی کی انسددادی دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ 12مئی سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران میئرکراچی ،سیدوسیم اختراوردیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے ،دوران سماعت عدالت نے ملزمان پرفردجرم عائد کردی ،اس موقع پرملزمان نے صحت جرم قبول کرنے سے انکارکردیا،جس پرعدالت نے آئندہ سماعت پرگواہوں کوطلب کرلیاہے ۔جبکہ عدالت نے مقدمے کی مزیدسماعت 23جون تک ملتوی کردی ہے ۔واضح رہے کہ 12مئی 2007ء کووکلاء تحریک کے دوران اس وقت کے غیرفعال چیف جسٹس افتخارچوہدری کی کراچی آمدکے موقع پرحالات خراب ہوگئے تھے اورمختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 48افرادشہیدجبکہ 130سے زائدزخمی ہوئے ،میئرکراچی وسیم اختراس وقت صوبائی مشیرداخلہ تھے ۔جبکہ سانحہ 12مئی کے سات مختلف مقدمات میں وسیم اختراوررکن سندھ اسمبلی کامران فاروق سمیت 55سے زائد ملزمان نامزدہیں ۔
فرد جرم 
 


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved