منگل‬‮   14   اگست‬‮   2018

راؤ تحسین ڈی جی ریڈیو ، وحید الدین چیف سیکرٹری آزاد کشمیرتعینات


اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی حکومت نے انفارمیشن سروس کے گریڈ21کے افسر راؤ تحسین کو ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان تعینات کردیا جبکہ پنجاب میں تعینات ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ21کے افسر وحید الدین کو چیف سیکرٹری آزاد کشمیر لگایا گیا ہے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وحید الدین کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ڈی جی ریڈیو تعینات کئے جانے والے راؤ تحسین حکومت پاکستان کے پرنسپل انفارمشین افسر تھے اور ڈان لیکس سکینڈل سامنے آنے پر سکینڈل کی انکوائری کیلئے قائم جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں معطل کیا گیا تھا ،راؤ تحسین معطلی کے باعث گریڈ22میں ترقی نہ پا سکے اور دوسری طرف راؤ تحسین نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کے حصول کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا تھا راؤ تحسین آج (بدھ ) کو ڈی جی ریڈیو کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے ۔ راؤ تحسین کی تعیناتی کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا تاہم وہ وزیراعظم آفس کے حکم نامے کی روشنی میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے
راؤ تحسین


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved