جمعہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2018

وزیر اعظم کی 6اہم ممالک میں سفیروں کی تعیناتی کی منظوری




اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 6 اہم ممالک میں سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے برطانیہ، آسٹریا، بنگلا دیش، قزاقستان، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے لیے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ چیف آف پروٹوکول صاحبزادہ احمد خان کو برطانیہ میں سفیر تعینات کیا گیا ہے، وزارت خارجہ میں ڈی جی منصور احمد خان کو آسٹریا، ڈی جی ثقلین کو بنگلا دیش اور ڈی جی قاضی امتیاز کو قزاقستان میں سفیر تعینات کردیا گیا ہے۔وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری ظہیر جنجوعہ کو نیوزی لینڈ اور ایڈیشنل سیکریٹری بابر امین کو آسٹریلیا میں سفیر تعینات کیا گیا ہے۔

منظوری 

 



© Copyright 2018. All right Reserved