ہفتہ‬‮   18   اگست‬‮   2018

بطور وزیر اعظم بہت کچھ جانتا ہوں،سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ مسترد،خوفناک و تکلیف دہ ہے،نواز شریف


اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ بطور وزیراعظم بہت کچھ جانتا ہوں ، قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ خوفناک و افسوس ناک ہے جسے مسترد کرتا ہوں۔ احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ افسوس ناک اور تکلیف دہ ہے جسے مسترد کرتا ہوں۔ نوازشریف نے کہا اب پتہ کرنا ہوگا کہ ملک میں دہشت گردی کی بنیاد کس نے رکھی اور ذمہ دار کون ہے، ہمارا کتنا پیارا ملک تھا اب ایسے دیکھ کرتکلیف ہوتی ہے، اب معلوم کیا جائے کہ ملک کو یہاں تک کس نے پہنچایا۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ مجھے بتادیں کوئی ملک ہمارے ساتھ کھڑا ہے، دنیا میں ہم تنہا ہو چکے ہیں، قومی کمیشن قومی ضرورت ہے، دودھ کا دودھ پانی پانی کا اور محب وطن وغدار کافیصلہ ہوجانا چاہیے ، دوسرے ممالک کے ساتھ ہماری دوستیاں ہورہی تھیں، خواجہ آصف سے پوچھیں دوسرے ممالک نے میرے متعلق کیا رائے دی۔ نواز شریف نے کہا کہ ڈان لیکس کے وقت سکیورٹی اجلاس میں بھی یہی بات کی تھی اورسکیورٹی کمیٹی میں کی گئی انہی باتوں کو ڈان لیکس کا نام دے دیا گیا۔ 
نوازشریف 
 


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved