جمعہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2018

اصغر خان کیس کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی 5 رکنی کمیٹی قائم




اسلام آباد (نیوزایجنسی ) ڈی جی ایف آئی نے سپریم کورٹ کے حکم پر اصغر خان کیس کی تحقیقات کے لئے ایف آئی اے افسروں پر مشتمل 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی۔کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے احسان صادق ہیں جبکہ کمیٹی ارکان میں ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،ڈائریکٹر انٹرپول طارق نواز ملک ،ڈائریکٹر امیگریشن ڈاکٹر رضوان اور ڈائریکٹر لا ء علی شیر جاکھرانی شامل ہیں۔ ڈائریکٹر پنجاب عثمان انور کمیٹی کے سیکرٹری کا کام بھی کرینگے ۔۔کمیٹی اصغر خان کیس کے تمام کرداروں کو طلب کر کے ان کے بیانات ریکارڈ کرے گی جبکہ کیس سے متعلقہ ریکارڈ کی چھان بین کرے گی۔ کمیٹی آئی ایس آئی کی طرف سے رقوم حاصل کرنے کے الزام میں سابق وزیر اعظم نواز شریف۔ جاوید ہاشمی سمیت دیگر سیاستدانوں اور سابق آرمی چیف اسلم بیگ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کے بیانات بھی ریکارڈ کرے گی۔کمیٹی اپنے کام سے متعلق ڈی جی ایف آئی اے کو باقاعدگی سے آگاہ رکھے گی۔

قائم



© Copyright 2018. All right Reserved