جمعہ‬‮   25   مئی‬‮   2018

اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس میں نواز شریف کیخلاف مقدمے کی درخواستوں پر فیصلے محفوظ

اسلام آباد،لاہور (خصوصی نیوز رپورٹر، نیوز ایجنسیاں)اسلام آباد ہائیکورٹ اور لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف اندراج مقدمہ سے متعلق دائر درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے نواز شریف کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔اس موقع پر وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے 3 مئی کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر قومی راز افشا کرنے کی دھمکی دی ادھر لاہور ہائیکورٹ میں بھی پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور کی نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا گی د ؁ریں اثناسابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف تھانہ سہالہ میں درخواست دے دی۔ درخواست ڈی ایچ اے کے نعمان عباسی نے دی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پاکستان قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا۔پاکستان کی وجہ سے ہماری ماں اور بہنوں کی عزت محفوظ ہے, درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف نے ہندوستان کی زبان بولی۔مقدمہ درج کر کے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے دریں اثناسابق وزیراعظم نواز شریف کے بیانات کی نشرواشاعت پر پابندی اور آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی ہے صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان کی جانب سے قرارداد اسپیکر اسمبلی اسد قیصر کے پاس جمع کرائی گئی 
فیصلہ محفوظ


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved