منگل‬‮   16   اکتوبر‬‮   2018

وزیراعظم نے پریس ٹاک کی جونشرنہیں کرنی تھی،مریم اورنگزیب




اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی گزشتہ روز پریس ٹاک تھی جو نشر نہیں کرنی تھی۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میاں نوازشریف کے متنازع بیان پر قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد گزشتہ روز پریس کانفرنس کی جو میڈیا پر براہ راست نشر نہیں کی گئی۔وزیراعظم نے سینئر صحافیوں سے گفتگو میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق آگاہ کیا اور میاں نوازشریف کے بیان پر حکومت کا مقف بیان کیا۔وزیراعظم کی پریس کانفرنس میڈیا پر نشر نہ ہونے پر صحافی نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے سوال کیا کہ وزیراعظم کی پریس کانفرنس سرکاری ٹی وی پر نشرکیوں نہیں کی گئی؟اس پر مریم اورنگزیب نے جواب دیا کہ وہ پریس کانفرنس نہیں تھی پریس ٹاک تھی نشر نہیں کرنی تھی۔

مریم اورنگزیب



© Copyright 2018. All right Reserved