منگل‬‮   16   اکتوبر‬‮   2018

پی پی ،تحریک انصاف کانوازشریف کیخلاف عدالت جانے کافیصلہ




اسلام آباد(عرفان طارق )ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کے متنازعہ بیان پر اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے عدالت عظمی سے رجوع کرنے کا فیصلہکر لیا ہے ،اس حوالے سے دونوں جماعتوں نے اپنے اپنے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی ہے ، اپوزیشن جماعتوں کے ایک اہم ترین زمہ دار افسر نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ممبئی حملوں سے متعلق پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے الگ الگ طور پر عدالت سے رجوع کرنے کے حوالے سے سوچ بچار شروع کر دی اور اس حوالے سے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے آپس میں بھی مشاورت کی ہے ،اور نواز شریف کے اس قسم کے غیر متنازعہ بیان پر دونوں پارٹیوں نے فیصلہ کیا کہ اوہ اپنی اپنی جماعت کے پلیٹ فارم پر عدالت عظمی جانے سے متعلق حکمت عملی طے کر رہے ہیں ،اور اس حوالے سےء دونوں جماعتوں کے سرکردہ رہنماوں نے اپنی تجاویز سے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو آگاہ کر دیا گیا ہے ،اور اس حو الے سے پارٹی کے رہنماؤں نے اپنے قانونی ماہرین سے بھی مشاورت شروع کر دی ہے ،جبکہ دونوں جماعتوں نے اس حوالے سے زیادہ متحرک پاکستان تحریک انساف کی بجائے پیپلز پارٹی لگ رہی ہے ،جبکہ دونوں جماعتیں آئندہ انتخابات میں بھی اس کارڈ کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ،اور مسلم لیگ کے اہل ہونے سابق وزیراعظم وک ایک مرتبہ پھر عدالتی کہٹرے میں لانا چاہا رہی ہیں ۔دوسری جانب اس عمل سے بچنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنماوں نے سر توڑ کوشیش شروع کر دی ہی کہ نواز شریف اس بیان کو کسی طرح واپس لے لیں ۔اور اس حوالے سے متعدد سنیٹرز نے پیش رفت شروع کر دی ہے ،

فیصلہ

 



© Copyright 2018. All right Reserved