بدھ‬‮   17   اکتوبر‬‮   2018

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا‘ آج پہلا روزہ




کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا اور آج پہلا روزہ ہوگا جب کہ پہلی بار دنیا کے اکثرممالک میں ماہ صیام ایک ہی دن شروع ہوگا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس چیرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا جس میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سمیت ڈائریکٹر محکمہ موسمیات، ڈی جی وزارت مذہبی امور نے شرکت کی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے علاوہ ملک بھر میں ضلعی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوئے جب کہ رمضان المبارک کے چاند کی شہادتیں ملک بھر سے موصول ہوئی جسے تمام ارکان نے اتفاق رائے سے قبول کیا جس کے بعد 1439 ہجری کا پہلا روزہ آج 17 مئی بروز جمرات کو ہوگا ۔واضح رہے سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، انڈونیشیا، ملائیشیا، آسٹریلیا اور جاپان میں رمضان المبارک 1439 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا پہلا روزہ آج جمعرات 17 مئی کو ہو گا۔ بحرین،قطر،اومان،کویت،یمن،اردن،شام،فلسطین،مصر،سودان،تیونس ،ترکی،ملائیشیا،انڈونیشیا اور روس،جاپان،جنوبی کوریا،فرانس،آسٹریلیا اور سنگارپور میں مسلمانوں کا (آج) جمعرات کو پہلا روزہ ہو گا

چاند نظر آگیا 



© Copyright 2018. All right Reserved