ہفتہ‬‮   18   اگست‬‮   2018

ٹرمپ اور جسٹن ٹروڈو کی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد


واشنگٹن ، ٹورنٹو ( مانیٹرنگ ڈیسک )صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔وائٹ ہاس کی جانب سے جاری کیے گئے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری پیغام میں مزید کہا گیا کہ 'میں اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ مسلمانوں کو اس برکتوں بھرے مہینے کی مبارکباد دیتے ہیں'۔ دریں اثناکینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے بذریعہ ٹوئٹر مسلمانوں کو پیغام دیا اور کہا کہ میری اور میری اہلیہ کی طرف سے بابرکت اور پرامن رمضان مبارک ہو جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہم یہاں کی مسلم کمیونٹی اور کینیڈا کے لیے اُن کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں اور وہ رمضان المبارک کی آمد پر بہت خوش ہیں۔


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved