اتوار‬‮   27   مئی‬‮   2018

انتخابات میں عوام کا ہر فیصلہ قبول،امید ہے نوازشریف کا انتخاب کرینگے، شاہدخاقان


بھا رہ کہو(سید منظور حسین شاہ)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 2018کے عام انتخابات میں عوام جو بھی فیصلہ کریں گے قابل قبول ہوگا ، جمہوری نظام میں عوام کا فیصلہ ہی سب سے مقدم ہوتا ہے،، توقع ہے کہ عوام ملکی ترقی کیلئے بہتر فیصلہ کریں گے،جمہوریت کے اندر ہی ملک ترقی کرے گا ، جمہوریت کا فیصلہ عوام کے پاس ہے ، ، مجھے پوری امید ہے مسلم لیگ (ن) اور نوازشریف ہی آئندہ الیکشن میں عوام کا انتخاب ہوں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے بھارہ کہو میرا بیگوال میں پولی ٹیکنیکل کالج کی افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت کے اندر ہی ملک ترقی کر یگا قومی الیکشن میں عوام کا جو بھی فیصلہ آیئگا اسی سے ملک کے اگلے پانچ سال کی ترقی کا بھی فیصلہ ہو گا انہوں نے کہا کہ 1985میں راولپنڈی میں پولی ٹیکنیکل ہو تا تھا وہ ختم ہوا تو اس وقت کے وفاقی وزیر پیداوار میرے والد خاقان عباسی نے اس علاقے کے دو سینیٹروں صاجزادہ یعقعوب سے بات کیں کہ یہاں ٹیکنیکل کالج ہو نا چایئے بطور وزیر ان کو اور سینیٹر کو سالانہ پچیس لاکھ روپے فنڈز ملتے تھے تینوں نے اپنے حصے کے فنڈز ملا کر اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا علاقہ کے عوام بھی مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے نہ صرف کروڑوں روپے مالیت کی اراضی عطیہ کیاس کے علاوہ کالج کی بلڈنگ بنا نے والے ٹھیکیدار نے بھی معیاری میٹیر یل استعمال کیا انہوں نے عوام سے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیس سال قبل بلڈنگ تو تیار ہوگئی لیکن کلاسز کا اجراء نہ ہو سکا لیکن آج مجھے خوشی ہو رہی ہیں کہ علاقے کے عوام کی محنت کام آئی اور اب ایف ڈبلیوں ڈی نے باقاعدہ اس میں کلاسز شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہیں علاقے کے نوجوان مختلف ہنر سیکھ کر روزگار کمانے کے قابل ہو جائینگے وزیراعظم نے کہا ملک میں ترقی مسلم لیگ ن کے دور میں ہوتی نظرآتی ہیں عوامی فیصلے میں ووٹ کے حقدار میاں نواز شریف ہی ہو نگے پولی ٹیکنیکل کالج کی تقریب سے وفاقی وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کا لج کی بلڈنگ کو تیار ہوئے تیس برس بیت گئے اس پر شب خون مارنے کی کوشش کی گئی کبھی یہاں جیل بنا نے اور کبھی بلڈنگ کسی محکمے کو دینے کے فیصلے کیے گے لیکن عوام نے اس بلڈنگ کی حفاظت میں اعلی کردار ادا کیا اور آ ج بلڈنگ میں باقاعدہ کلاسز کے اجرا کے لیے وزیر اعظم افتتاح کر رہے ہیں علاقہ کے لوگوں کو نوکریاں بھی دی جائیگی تقریب سے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے خطاب کرتے ہوئے کہا ایف ڈبیلیوں او نے اس کا لج کو باقاعدہ چلانے کافیصلہ کیا ہیں کالج میں مقامی لوگوں کا پچیس فیصد کوٹہ ہو گا علاقہ کے نوجوانوں کو ہنر مند بنا یا جائیگا اس کے علاوہ ضرورت مند نوجوانوں کو دوران کورسز وضیظہ بھی دیا جائیگا اس کے علاوہ مقامی لوگوں کی ترقی کے لیے ایف ڈبلیوں او اپنی روایات کے مطابق مزید کام بھی کریگی میرا بیگوال پولی ٹیکنیکل کالج جلد یونیورسٹی کا درجہ حاصل کر یگا کی افتتا حی تقریب میں مختلف یوسی کے چیئرمینوں سمیت لیگی کارکنوں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کیں 
اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)وزیراعظم کی لیگی ارکان کو بجٹ منظوری کیلئے اسمبلی میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاس میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں حکمران جماعت کے ارکان کو نواز شریف کے بیان سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور وزیراعظم نے اراکین کو پارٹی گائیڈ لائن بھی دی۔دوران اجلاس وزیراعظم نے فاٹا انضمام سے متعلق آئینی ترمیم کے بل پر ارکان کو اعتماد میں لیا جب کہ ارکان کو بجٹ منظوری کیلئے ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ اجلاس کے دوران کورم کا مسئلہ پیدا نہیں ہونا چاہیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج دوبارہ طلب کیا ہے۔ وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے بدھ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں مرحوم ایم این اے رجب علی بلوچ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی ۔ اس موقع پر وزیر داخلہ احسن اقبال کی جلدصحتیابی کے لئے بھی دعا کی گئی۔دریں اثناء اجلاس میں بجٹ منظور کروانے کے طریق کا ر پر بھی غور کیا گیا۔ 
شاہدخاقان


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved