ہفتہ‬‮   18   اگست‬‮   2018

بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا، ظفراللہ جمالی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی


اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)سابق وزیر اعظم پاکستان اور رکن قومی اسمبلی میرظفراللہ خان جمالی قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔گذشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیر اعظم پاکستان اور رکن قومی اسمبلی میرظفر اللہ خان جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ میں بلوچستان کونظراندازکیاگیا، میرادل کرتاہے کہ بجٹ کاروائی روک دوں۔بلوچستان کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب چیرمین کو وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر نے تعینات کیا تھا،اگر حکومت چیر مین نیب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تو اپوزیشن لیڈر اور وزیر اعظم استعفیٰ دے دیں،اسمبلی میں جھوٹ بولا گیا، اداروں کوبرابھلاکہاجارہاہے اور اسپیکر صاحب آپ نے کسی کو سزا نہیں دی۔ نواز شریف کے حوالے سے وزیر اعظم کی تقریر درست نہیں تھی ۔انھوں نے اس موقعہ پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دینے کا اعلان بھی کیا۔
مستعفی


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved