ہفتہ‬‮   18   اگست‬‮   2018

اسحاق ڈارصدر نیشنل بینک کے اکاؤنٹس استعمال کرتے ہیں،نیب پراسیکیوٹر


اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر) نیب پراسیکیوٹر نے اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت کے دوران کہا کہ صدر نیشنل بینک کے اکاو’نٹس کو اسحاق ڈار استعمال کرتے ہیں۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ استغاثہ کے گواہ محمد عظیم احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ اسحاق ڈار کی طرف سے ہجویری فاو’نڈیشن کو جاری چیکس کی تفصیلات عدالت میں پیش کی گئیں۔ نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق نے کہا کہ صدر نیشنل بنک سعید احمد پر الزام ہے کہ انہوں نے اسحاق ڈار کے نام پر سات اکاؤنٹ کھولے، سعیداحمد نے عدالت کو بتانا ہے کہ وہ اکاؤنٹ کس کے کہنے پر کھولے گئے، کچھ اکاؤنٹ ان کے اپنے نام پر ہیں لیکن ان کا استعمال اسحاق ڈار کرتے ہیں، سعید احمد بتائیں کہ وہ اکاؤنٹ کون سے ہیں اور کتنی رقم ان اکاؤنٹس میں موجود ہے۔


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved