بدھ‬‮   23   مئی‬‮   2018

بھارت کا رمضان میں مقبوضہ کشمیر میں کارروائیاں نہ کرنے کا اعلان


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی وزارت داخلہ نے رمضان میں مقبوضہ کشمیر میں کارروائیاں نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ٹویٹ کی ایک سیریز میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ مسلمان مقدس مہینے کو پرامن ماحول میں منا سکیں۔ ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجی حملے کی صورت میں یا معصوم عوام کی جانوں کے تحفظ کی ضرورت پڑی تو جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں بھارتی اعلان کے بعد حریت پسند تنظیموں کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔ اس فیصلے کے حوالے سے وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ مرکز نے سیکیورٹی فورسز جموں و کشمیر میں مقدس مہینے رمضان میں کارروائیاں شروع نہ کرنے کا کہا گیا ہے ۔ مزید کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ امن پسند مسلمانوں کو پرامن ماحول میں رمضان منانے میں مدد کے لیے لیا گیا ہے اور وزیر داخلہ شری راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ کو مرکز کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے ۔
اعلان


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved