بدھ‬‮   17   اکتوبر‬‮   2018

آرمی چیف سے نیپالی ہم منصب کی ملاقات ، پاکستان کے کردارکوسراہا




اسلام آباد ( وقائع نگار ) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی نیپال کے آرمی چیف سے جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات کی گئی جی ایچ کیو آمد پر نیپال کے آرمی چیف جنرل راجندرا چھتری کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور ملٹری ٹو ملٹری تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ،دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون سے متعلق امور بھی زیر بحث آے ، نیپالی آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ خطے کے امن و استحکام کے لیے افواج پاکستان کی کاوشوں کے معترف ہیں



© Copyright 2018. All right Reserved