اتوار‬‮   27   مئی‬‮   2018

ایس ایس پی تشدد کیس عمران کی بریت کا فیصلہ چیلنج


اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر) وفاق نے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں عمران خان کی بریت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔ اسلام آباد کی انسدا دہشت گردی کی عدالت نے 2014 کے پی ٹی آئی کے دھرنے کے کیس میں اس وقت کے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد کے کیس میں عمران خان کو بری کیا تھا ذرائع کے مطابق وفاق نے عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں عمران خان کی بریت کا فیصلہ چیلنج کر دیا ہے۔ وفاق نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔ وفاق کی اپیل میں مقف اپنایا گیا ہیکہ عمران خان کو ایف آئی آر میں خاص کردار کے ساتھ ملزم نامزد کیا گیا، ان کا جرم ثابت کرنے کے لیے شواہد ریکارڈ پر موجود ہیں۔ سرکار کی اپیل میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
چیلنج


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved