ہفتہ‬‮   18   اگست‬‮   2018

سپریم کورٹ، چیئرمین نیب کیخلاف ن لیگی درخواست اعتراض لگا کر واپس


اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ) رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیئر مین نیب جسٹس جا وید اقبال کو ہٹانے با رئے دا ئر آئینی درخواست پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے واپس کردی ہے، رجسٹرار کے اعتراض میں کہا گیا ہے درخواست گزار نے اس معاملے پر کسی مناسب فورم سے رجوع نہیں کیا۔ سپریم کورٹ میں مسلم لیگ ن جاپان کے صدر نور اعوان کی جانب سے ایک آئینی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں چیئرمین نیب کو ہٹانے کی استدعا کرتے ہوے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چیئر مین نیب نے نواز شریف کے خلاف انڈیا میں اربو ں رو پے کی منی لا نڈرنگ کا الزام عائد کیا ہے یہ الزام درست نہیں،چیئرمین نیب کا رویہ جانبدارانہ ہے، چیئرمین اور نیب کی جانب سے نواز شریف کیخلاف جھوٹی من گھڑت خبر پر اعلامیے کے اجرا پر ادارے کی ساکھ متاثر ہوئی ہے، چیئرمین نیب اور ادارہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے معافی مانگے اور غیر ذمہ داری کے مظاہرے پر چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹایا جائے جبکہ رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے مسلم لیگ ن کی درخواست پر اعتراضات عائد کر تے ہوئے اس کو واپس کر دیا گیا ہے۔
ن لیگی درخواست واپس


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved