اتوار‬‮   27   مئی‬‮   2018

نوازشریف اور مریم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے درخواست دائر


لاہور (نیوزایجنسی) نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں وزارت داخلہ اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک کے خلاف بیان دینے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کسی بھی وقت فرار ہوسکتے ہیں ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت دونوں کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم جاری کرے ۔ 
درخواست دائر
 


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved