پیر‬‮   15   اکتوبر‬‮   2018

تمام انکوائریاں الزامات کی بنیاد پر شروع کیں، حتمی نہیں، نیب کی وضاحت


اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر) قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں کہا گیا کہ نیب اس بات کو واضح کرنا چاہتا ہے کہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اورانویسٹی گیشن مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں۔ نیب تمام متعلقہ افراد سے بھی قانو ن کے مطابق ان کا موقف معلوم کرے گا تاکہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال،انکوائریوں اورانوسٹی گیشن کو قانو ن کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے ۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے میسرز ہائیر پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ ، ہائیرایجوکیشن کمیشن کے افسران اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پر پیپرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نان ڈیوٹی پیڈلیپ ٹاپس مہنگے داموں ایچ ای سی کو فروخت کرنے کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا پہنچا نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے این ٹی ڈی سی کی انتظامیہ بورڈ آف ڈائیریکٹرز اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے فیاض چوہدری کومطلوبہ تجربہ اور اہلیت کے بغیر منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی تعینات کرنے کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو 20.4ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سی ڈی اے کے افسراناہلکاران اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پر بدعنوانی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر 2 ارب روپے مالیت کی زمین سیکٹر ای الیون اسلام آباد میں الاٹ کرنے کا الزام ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی انتظامیہ اور دیگر کے خلافمبینہ طور پر شکایت کی جانچ پڑتال کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پرمن پسند افراد کو قواعدو ضوابط کے بر خلاف بعض مقامات پر ٹول پلازے الاٹ کرنے اور این ایچ اے کی انتظامیہ کی طرف سے راولپنڈی میں غیرقانونی طور پر سی این جی سٹیشن قائم کرنے کاالزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کوبھاری نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈنے ڈاکٹر ظفر اقبال سابق وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی اور دیگر کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے لاہو ر میں وفاقی اردو یونیورسٹی کاغیر قانونی ذیلی کیمپس کھولنے اور مبینہ بدعنوانی کے الزام میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔جس سے قومی خزانے کو16.5ملین روپے کانقصان پہنچا۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے مینیجنگ ڈائیریکٹر یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ،وزات صنعت و پیداوار کے افسران اہلکاران اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال ، بدعنوانی اور این ایف سی کے مختلف اکاؤنٹس سے رقوم نکال کر پرائیویٹ بینکوں میں منتقل کرنے کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو 3ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق ایم این اے راحیلہ کوثر اور دیگر کے خلاف عدم ثبوت کی بنیاد پر انویسٹی گیشن بند کر نے کی منظوری دی،جبکہ شکایت کنندہ کے خلاف غلط شکایت کرنے پر نیب آرڈیننس کے تحت 18ایچ کے تحت انکوائری کا حکم دیا۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق چئیرمین ریلوے عارف عظیم اوردیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ملزمان پرمبینہ طور پرریلوے کیلئے 58لوکوموٹو اور40پاورز وین من پسند کمپنی کے ذریعے خریدنے کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو 19900 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ نے گلاب خان سیکرٹری کراچی پورٹ ٹرسٹ آفیسرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائیٹی اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ملزمان پرمبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر کمرشل پلاٹس کی الاٹمنٹ کاالزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے نیشنل بینک آف پاکستان کی بحرین برانچ کے افسراناہلکاران اور دیگر کے خلاف عدم ثبوت کی بنیاد پر انکوائری بند کرنے کی منظوری دی۔نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ کے سابق مینیجنگ ڈائریکٹر اور دیگر ڈائریکٹرز کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پرفنڈز میں خردبرد کا الزام ہے۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق کسب بینک کے چئیرمین کے مشیر ناصر علی شاہ بخاری اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پر کسب بینک سے غیرقانونی طور پر 3.114 ارب روپے نکلوانے کا الزام ہے۔ 13 نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے پاکستان سٹیل ملز کے افسراناہلکاران اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پراختیارا کا ناجائز استعمال کرتے ہوے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو غیر قانونی طور پر مستقل کرنے کاالزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو تقریبا 6.69ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق وزیر افرادی قوت حکومت خیبر پختون خواہ شیر اعظم خان اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی
نیب وضاحت
 


© Copyright 2018. All right Reserved