بدھ‬‮   17   اکتوبر‬‮   2018

آپریشن ردالفساد، بلوچستان میں جھڑپ، اہم کمانڈرسمیت 3 دہشتگرد ہلاک ، کرنل شہید






کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان میں آپریشن ردالفساد کے دوران لشکر جھنگوی کے صوبائی کمانڈر سلمان بادینی سمیت 3دہشتگرد ہلاک ، ایک کرنل شہید ، 4جوان زخمی، دو کی حالت تشویشناک۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کلی الماس کے مقام پر کارروائی کی جس میں ہزارہ کمیونٹی کے 100سے زائد افراد کے قتل میں ملوث لشکر جھنگوی کے صوبائی کمانڈر سلمان بادینی کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے دو خودکش بمبار ساتھی بھی ہلاک ہو گئے تاہم سکیورٹی فورسز کے کرنل سہیل عابد شہید ہو گئے جبکہ چار جوان شدید زخمی ہوئے ان میں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ دریں اثناء خانیوال میں محکمہ انسداد دہشتگردی نے کارووائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا،تفصیلات کے مطابق خانیوال میں محکمہ انسداد دہشتگردی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا جب کہ ان کے قبضے سے 4 دستی بم اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کر لیا ، گرفتار دہشتگردوں میں احمد بلال ، احسن امین، طاہر اور غلام علی شامل ہیں 

دہشتگرد 



© Copyright 2018. All right Reserved