بدھ‬‮   23   مئی‬‮   2018

محاذآرائی پارٹی ہی نہیں ملک کیلئے بھی نقصان دہ ہے، چودھری نثار


اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں )مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کو بطور پارٹی موجودہ صورتحال پر ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا ، غصہ اور تصادم کسی سیاسی مسئلے کا حل نہیں، اگر اپنا لائحہ عمل صحیح کرنے میں ہر مسلم لیگی نے کردارادا نہکیا تو اس سے پارٹی کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں چوہدری نثار نے کہاکہ یہ امر انتہائی تشویش ناک ہے کہ اس سے پہلے ہماری حکومت میں ختم نبوت کا مسئلہ بنا اور اب ملک دشمنی کے الزامات لگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیاست دان کا کام اپنے اصولوں پر قائم رہ کر راستہ نکالنا ہے۔ اگر محاذ آرائی کا یہی سلسلہ جاری رہا تو صرف پارٹی کو ہی نہیں ملک کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے۔ اگر اپنا لائحہ عمل صحیح کرنے میں ہر مسلم لیگی نے کردارادا نہ کیا تو اس سے پارٹی کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کو بطور پارٹی موجودہ صورتحال پر ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا ، غصہ اور تصادم کسی سیاسی مسئلے کا حل نہیں


loading...
© Copyright 2018. All right Reserved