جمعرات‬‮   18   اکتوبر‬‮   2018

پشاور ہائی کورٹ نے ورکرزویلفیئرفنڈکے سابق سیکرٹری افتخاررحیم کی گرفتاری روک دی

سنگل کالم
پشاور ہائی کورٹ نے ورکرزویلفیئرفنڈکے سابق سیکرٹری
افتخاررحیم کی گرفتاری روک دی
پشاور(بیورورپورٹ) پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس محمدابراہیم خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے ورکرزویلفیئرفنڈکے سابق سیکرٹری افتخاررحیم کی گرفتاری روک دی اورنیب سے جواب مانگ لیافاضل بنچ نے قاضی جواداحسان اللہ قریشی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائررٹ کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گزار افتخاررحیم سیکرٹری ورکرزویلفیئرفنڈکے عہدے سے ریٹائرہوئے ہیں نیب نے ورکرزویلفیئربورڈ اورورکرزویلفیئرفنڈزمیں بے قاعدگیوں سے متعلق دو ریفرنس احتساب عدالت میں دائرکئے ہیں مگراب اسلام آباد میں ایک کالج کے لئے اراضی کی خریداری میں مبینہ گھپلوں سے متعلق تحقیقات کے لئے نوٹس جاری کیاہے حالانکہ یہ اراضی بھی اس وقت خریدی گئی جس کی تحقیقات نیب کرچکی ہے نیب ایک ہی عرصے کی مدت کے لئے دو علیحدہ ریفرنس دائرنہیں کرسکتی لہذانیب کے کال اپ نوٹس کو معطل کرتے ہوئے ان کی گرفتاری روک دی اورنیب سے جواب مانگ لیا
گرفتاری روک دی

© Copyright 2018. All right Reserved