بدھ‬‮   12   دسمبر‬‮   2018

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا بھرتیوں پر غیرمعینہ مدت کیلئے پابندی لگانے کا فیصلہ


تین کالم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا بھرتیوں پر غیرمعینہ مدت کیلئے پابندی لگانے کا فیصلہ
فیصلہ عوامی مفاد کے پیش نظر کیا گیا محکمہ صحت کے سیکرٹریٹ سمیت تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایات جاری کردیں
ڈاکٹروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی باوجود متعلقہ سیکشنوں کے افسران تاحال تبادلے کررہےہیں،ذرائع
پشاور(بیورورپورٹ)محکمہ صحت خیبرپختونخوانے صوبہ بھرمیں ہرقسم کی بھرتیوں پر غیرمعینہ مدت کیلئے پابندی لگانے کا فیصلہ کیاہے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ محکمہ صحت خیبرپختونخوامیں عوامی مفاد کے پیش نظر ہر قسم کی بھرتیوں اور تقرریوں پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی لگادی ہے جس پر عملدرآمد کیلئے محکمہ صحت کے سیکرٹریٹ سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایات جاری کردی ہیں ذرائع نے بتایاکہ اس سے قبل بھی محکمہ صحت خیبر پختونخوامیں ڈاکٹروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم متعلقہ سیکشنوں کے افسران سیکرٹری صحت کے علم میں لائی بغیر تاحال تبادلے کررہے ہیں جس کی پیشگی اجازت بھی نہیں لی جارہی ہے ۔
فیصلہ

© Copyright 2018. All right Reserved