بدھ‬‮   12   دسمبر‬‮   2018

کروڑوں کاغبن، زرعی ترقیاتی بنک سرائے نورنگ کے سابق منیجر سمیت 11 افراد پر فرد جرم عائد


تین کالم۔۔۔۔۔۔کروڑوں کاغبن، زرعی ترقیاتی بنک سرائے نورنگ کے سابق منیجر سمیت 11 افراد پر فرد جرم عائد
ملزمان پر کئی افراد سے پٹواریوں کےذریعےجعلی پاس بک بنوانے اور بنک کو سات کروڑ41لاکھ کاٹیکہ لگانے کاالزام ہے
ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا عدالت مزید سماعت کے لیے اگلی پیشی پر استعاثہ کے گواہان طلب کر لیے
پشاور(بیورورپورٹ)لکی مروت سرائے نورنگ میں بوگس پاس بک بنانے اور کروڑوں روپے غبن کرنے کے الزام میں ملوث زرعی ترقیاتی بنک سرائے نورنگ کے سابق منیجر سمیت 11ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کردیا گیا ہے ۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا عدالت مزید سماعت کے لیے اگلی پیشی پر استعاثہ کے گواہان طلب کر لیے ۔ گزشتہ روز ملزم سابق منیجر ZTB خوشدل خان سمیت 11ملزمان احتساب جج اشتیاق خان کے عدالت میں پیش ہوئے جس پر فاضل عدالت نے عائد الزامات کے بنا پر فرد جرم عائد کردیا ۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ملی بھگت سے سرائے نورنگ میں کئی افراد سے پٹواریوں کے ذریعے جعلی پاس بک بنا ئے تھے اور بنک کو 7کروڑ اور 41لاکھ روپے کا ٹیکہ لگایا تھا ، جس کے بعد نیب نے ملزمان کے خلاف شکایات پر انکوائری مکمل کرکے ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کر دی ہے ۔
فردجرم

© Copyright 2018. All right Reserved