اتوار‬‮   16   دسمبر‬‮   2018

محکمہ صحت نے ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کیلئےتجاویز طلب کرلیں


دو کالم ضروری
محکمہ صحت نے ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کیلئےتجاویز طلب کرلیں
میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کی سفارشات کے بعد آئندہ کیلئے لائحہ طےکیاجائیگا،ذرائع
پشاور(بیورورپورٹ) محکمہ صحت خیبرپختونخوانے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے تمام ہسپتالوں کے سربراہان سے تجاویز طلب کرلی ہیں ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کی جانب سے آنے والی سفارشات کے بعد آئندہ کیلئے لائحہ عمل طے کیاجائے گا اس سلسلے میں گزشتہ روز وزیر صحت ہشام انعام اللہ کی سربراہی میں صوبے کے تمام ہسپتالوں ماسوائے ایم ٹی آئی ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے ساتھ اجلاس کیا ہے جس میں موجودہ صورتحال پر غور کے علاوہ اضلاع میں صحت کی معیاری سہولیات اور اس کیلئے متعلقہ سپرنٹنڈنٹس کی کارکردگی جانچنے کیلئے متعین اعشاریوں پر عملدرآمد کا ٹاسک دیا گیا ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں متعلقہ ہسپتالوں کی انتظامیہ سے بہتری اور اصلاحات کیلئے تجاویز اور سفارشات پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ آپسی روابط کو مربوط بنانے کا بھی کہا گیا ہے ذرائع کے مطابق اگلے اجلاس میں مجوزہ سفارشات اور ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر مزید بحث کی جائیگی۔
ےتجاویز طلب

© Copyright 2018. All right Reserved