بدھ‬‮   12   دسمبر‬‮   2018

پیسکو میں ایس ایز اور ایکسینز کے تبادلے ، اعلامیہ جاری


ضروری
پیسکو میں ایس ایز اور ایکسینز کے تبادلے ، اعلامیہ جاری
گریڈ 19 کے آفیسر سمیع اللہ بنگش کوایس ای پیسکو پشاور سرکل تعینات کردیاگیا
پشاور(بیورورپورٹ)پیسکو نے کوئٹہ سے پشاورتبدیل ہونے والے گریڈ 19 کے آفیسر سمیع اللہ بنگش کوایس ای پیسکو پشاور سرکل تعینات کردیاہے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق پیسکو میں سپرنٹنڈنٹس انجینئرز(بی پی ایس 19) اور ایکسینز(بی پی ایس18) کے تبادلے انتظامی امورکومدنظر رکھتے ہوئے پیسکو میں ایس ایز(بی پی ایس 19 ) اور ایکسینز (بی پی ایس 18) کے تبادلوں کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے اس کے مطابق کوئٹہ سے تبدیل ہوکر پشاور آنے والے سمیع اللہ بنگش کو ایس ای پسکو پشاورسرکل ،قاضی محمد طاہر کو ایس ای ہزارہ 1 سرکل ایبٹ آباد،خالد خان کو پیسکو ہیڈ کوارٹر تعینات کیا گیا ہے جبکہ بی پی ایس - 18 کے ایکسینزکے تبادلوں کے اعلامیہ کے مطابق کلیم اللہ کو ایکسین چارسدہ ڈویژ ن ،نادرولی کو ڈپٹی منیجرکمرشل بنوں سرکل ،رحمت الہی کو ایکسین صوابی 1 ڈویژن، سردارساجد نواز کو ڈپٹی منیجرکنسٹرکشن ایبٹ آبا،دریاض احمدکو ڈپٹی منیجرٹیکنیکل ہزارہ 1 سرکل ایبٹ آباد، تنویرحیدرکو ڈپٹی منیجر کمپلینٹ سیل ،پیسکوہیڈکوارٹرواجد علی بنگش کو ڈپٹی منیجر ٹی اینڈجی ،جی ایس سی پشاورتعینات کیا گیا ہے۔
تبادلے

© Copyright 2018. All right Reserved