بدھ‬‮   12   دسمبر‬‮   2018

ضمنی انتخابات کیلئے سیکیورٹی پلان تیار،ڈیرہ اسماعیل خان پانچ سیکٹرز میں تقسیم ،دوہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی دینگے


تین کالم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ضمنی الیکشن،ڈیرہ اسماعیل خان پانچ سیکٹرز میں تقسیم
چودہ اکتوبر کو پی کے 97ون اور پی کے کلاچی 99 میں پولنگ صبح آٹھ بجے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی
پی کے 97ڈیرہ ون میں کل پولنگ بوتھ 427 ہیں 12حساس ترین،99حساس اور26نارمل پولنگ بوتھ ہوں گے
ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرظہوربابرآفریدی کی نگرانی میں ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے14اکتوبر2018کو صوبائی اسمبلی کی دونشستوں PK97ڈیرہ ون اورPK99کلاچی کے ضمنی الیکشن 2018کے حوالے سے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ۔اس حوالے سے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کو5سیکٹرزمیں تقسیم کیاگیاہے ۔پولنگ صبح 8بجے سے 5بجے شام تک جاری رہے گی ۔5سیکٹرز میں سٹی سرکل ،صدرسرکل ،کلاچی سرکل ،درابن سرکل اورپروآسرکل شامل ہیں جن میں سٹی سرکل اورصدر سرکل کاانچارج اے ایس پی صدرحسن افضل ،کلاچی سرکل کے لیے ایس پی سلیم ریاض ،درابن سرکل کے لیے ایس پی ایلیٹ رضاخان اورپروآسرکل کے لیے ڈی ایس پی پروآمہرعلی شاہ انچارج ہوں گے ۔PK97ڈیرہ ون میں مردانہ پولنگ اسٹیشن 52،زنانہ پولنگ اسٹیشن 49،مشترکہ پولنگ اسٹیشن 36اورکل پولنگ اسٹیشن 137ہوں گے جب کہ اسی حلقہ میں مردووٹرز کی تعداد83883،خواتین ووٹرز کی تعداد70600اورکل ووٹرز کی تعداد154483ہوں گے جب کہ 232مردانہ پولنگ بوتھ اور195زنانہ پولنگ بوتھ جب کہ کل پولنگ بوتھ427ہوں گے جن میں سے 12پولنگ بوتھ حساس ترین ،99حساس اور26نارمل پولنگ بوتھ ہوں گے ۔ PK99کلاچی میں مردانہ پولنگ اسٹیشن 45،زنانہ پولنگ اسٹیشن40،مشترکہ پولنگ اسٹیشن 65اورکل پولنگ اسٹیشن150ہوں گے جب کہ اسی حلقہ میں مردووٹرز کی تعداد91505،خواتین ووٹرز کی تعداد66136اورکل ووٹرز کی تعداد157641ہوں گے جب کہ248مردانہ پولنگ بوتھ اور193زنانہ پولنگ بوتھ جب کہ کل بولنگ بوتھ441ہوں گے جن میں سے78پولنگ بوتھ حساس ترین ،66حساس اور6نارمل پولنگ بوتھ ہوں گے ۔ ضمنی الیکشن کے دوران 2ہزار سے زائدپولیس اہلکاربیک وقت اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے ۔
ضمنی انتخابات

© Copyright 2018. All right Reserved