بدھ‬‮   12   دسمبر‬‮   2018

ضلع کونسل چارسدہ کا اجلاس،پولیس اور ممبران کا قیام امن کیلئے مشترکہ جدوجہد کاعزم


تین کالم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ضلع کونسل چارسدہ کا اجلاس
ڈپٹی کمشنر کے نامناسب رویہ اجلاسوں میں عدم شرکت اور کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کی مذمت ،محررکوضلع بدر کرنیکامطالبہ
سرکاری سکولوں میں ناقص کوالٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں وایل سی ڈیز کیلئے انکوائری کیمٹی تشکیل،متعدد قراردادیں منظور
چارسدہ( تحصیل رپورٹر)ضلع کونسل چارسدہ کا اجلاس، ریجنل پولیس آفیسر محمد علی گنڈاپور کی شرکت، پولیس اور منتحب عوامی نمائندوں کا جرائم کے تدارک ،امن وامان کے قیام کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار، ڈپٹی کمشنر چارسدہ کے نامناسب رویہ اجلاسوں میں عدم شرکت اورکونسل کے کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کی شدید مذمت ،سرکاری سکولوں میں نصب ناقص کوالٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں وایل سی ڈیز کے تحقیقات کیلئے کیمٹی تشکیل ،تھانہ سٹی چارسدہ کے محرر کو ضلع بدر کرنے کامطالبہ جبکہ مہنگائی ضلع کونسل کے خاتمے کے خلاف ،تنگی کچہری اورٹی ایم اے سے متصل کنڈر نماء سڑ ک کے فوری تعمیر ، تھانوں کی سطح پر عوامی نمائندوں کے ساتھ تعاون کرنے ،گیڈر کلے کا نام تبدیل کر کے شہد اہلکارضیاء شہد کے نام پر رکھنے سمیت دیگر قرار داد یں منظور کر لی گئی اور بہتر ین کارکردگی پر ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان،سمیت پولیس افسران و اہلکار ان کو ایواڈزیئے گئے تاہم پارلیمانی لیڈرپولیس نفری کے کمی،سٹریٹ کرائم کے حاتمے سمیت امن وامان کے حوالے سے کوئی تجاویز پیش نہ کر سکے بلکہ صرف پولیس تعریفوں پر اکتفاکیا ،خاتون کونسلر رضیہ سلطانہ پولیس پر برس پڑی ،اس حوالے سے ضلع کونسل چارسدہ کا اجلاس زیر صدارت کنونیئر مصور شادرانی منعقد ہوا جس میں ڈی آئی جی مردان ،ریجن محمد علی گنڈاپور، ضلع ناظم فہد اعظم خان ،ڈی پی او چارسدہ عرفان خان ، ،ایس پی انوسٹی گیشن محمد نذیر ،اے ڈی سی خان محمد،ڈی ایس پیز،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اخترمنیرخان ،مختلف محکموں کے ضلعی سربراہو ں سمیت ضلع کونسل اراکین نے شرکت کی اجلاس سے حطاب کر تے ہوئے اپوزیشن لیڈر اجمل خان پارلیمانی لیڈرز شاہد حان پنچ پائو ، مکر م خان ،عارف پراچہ ،مولانا نورالامین پبلک سیفٹی کمیشن چارسدہ کے چیئر مین حاجی ظفر خان اوردیگر نے کہاکہ محکمہ تعلیم میں میرٹ کو یقینی بنایاجائے اور اساتذہ اوردیگر سائلین کے مشکلات کو کم کیا جائے ۔
اجلاس


© Copyright 2018. All right Reserved