بدھ‬‮   12   دسمبر‬‮   2018

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا



وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا
اسلام آباد(وقائع نگار ) وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا ، اجلاس میں حکومت کے پہلے سو دنوں کے پروگرام پرعملدرآمد سمیت شہباز شریف کی گرفتاری اور ناجائز اثاثہ جات کی واپسی پر بھی غور کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نئے آئی ایم ایف پروگرام ،ایف اے ٹی ایف کے ساتھ مذاکرات پر کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا، جبکہ حکومت کے پہلے سو دنوں کے پروگرام پر عملدرآمد پر بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی گرفتاری اور ناجائز اثاثہ جات کی واپسی پر بھی غور کیا جائے گا، اس کے علاوہ ملک کی داخلی اور معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
طلب

© Copyright 2018. All right Reserved