بدھ‬‮   12   دسمبر‬‮   2018

ایف بی آر کا کسٹم افسران و ملازمین کو ذاتی اثاثے ظاہر کرنیکی ہدایت


دو کالم ضروری
ایف بی آر کا کسٹم افسران و ملازمین کو ذاتی اثاثے ظاہر کرنیکی ہدایت
اثاثے ظاہر نہ کرنے پر پرفارمنس الائونس کی ادائیگی روکنے کی وارننگ دیدی
پشاور(بیورورپورٹ)ایف بی آر نے تمام کسٹم افسران و ملازمین کو ذاتی اثاثے ظاہر کرنے کی ہدایات کر دی پشاور سمیت ملک بھر کے تمام افسران کو اس ضمن میں آگاہ کر دیا ہے اثاثوں کے گوشوارے ظاہر نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی بعد میں کی جائیگی ماڈل کسٹم کلکٹر کی جانب سے جاری مراسلے میں افسروں و ملازمین کو اثاثے ظاہر نہ کرنے پر پرفارمنس الائونس کی ادائیگی روکنے کی وارننگ دیدی اثاثے ظاہر نہ کرنے والے کسٹم افسروں کو سالانہ پرفارمنس الاونس ایک تنخواہ کی صورت میں نہیں دیا جائے گا ایف بی آر میں کرپشن کو ختم کرنے اور غیر قانونی طور پر جائیدادیں بنانے والوں کو پکڑنے کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے اثاثے ظاہر نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی ۔
ہدایت

© Copyright 2018. All right Reserved