بدھ‬‮   12   دسمبر‬‮   2018

قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو طلب مسلم لیگ (ن) نے 90 ارکان کے دستخطوں کے ساتھ ریکوزیشن جمع کرائی تھی،، دوسرا انٹرو


قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو طلب مسلم لیگ (ن) نے 90 ارکان کے دستخطوں کے ساتھ اجلاس طلب کرنے کی ریکوزیشن جمع کرائی تھی
اسلا م آباد (نیوز ایجنسی ) اسپیکر قو می اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو طلب کر لیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق اسپیکر قو می اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلا س 17اکتوبر کو دن 11بجے طلب کر لیا ،یہ اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے اور شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ (ن) نے 90 ارکان کے دستخطوں کے ساتھ اجلاس طلب کرنے کی ریکوزیشن جمع کرائی تھی۔یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان مسلم لیگ (ن)، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور جماعت اسلامی کے اراکین کے وفد نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں اسپیکر اسد قیصر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی اور شہباز شریف کی گرفتاری سے متعلق بات چیت کی۔اپوزیشن اراکین نے اسپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری پر ایوان زیریں کا اجلاس بلانے اور ان کے حفاظتی احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن اراکین کو یقین دلایا تھا کہ آئندہ 14 روز میں اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری پر ایوان کا اجلاس بلایا جائے گا جبکہ اس معاملے میں حفاظتی احکامات بھی جاری کیے جائیں گے۔
اجلاس

© Copyright 2018. All right Reserved