بدھ‬‮   12   دسمبر‬‮   2018

تجاوزات کیخلاف آپریشن، اخبار فروش کو ہزاروں کا نقصان


تجاوزات کیخلاف آپریشن، اخبار فروش کو ہزاروں کا نقصان
محمد سلیم فوارہ چوک اٹک میں اخبار فروخت کرتاتھا، انصاف کی اپیل
اٹک(نمائندہ اوصاف)وزیر اعظم عمران خان کے احکامات کھوہ کھاتے ناجائز تجاوزات کے آپریشن کے دوران غریب اخبار فروش کی ہزاروں روپے کی اخبارات اور رسالے انتظامیہ کا عملہ اُٹھا کر لے گیا غریب اخبار فروش کو ہزارو ں روپے کا نقصان اپنے بچوں کے لیے رزق حلال کمانے سے آج محروم ہوگیا اٹک میں ناجائز تجاوزات کے آپریشن کے دوران فوارہ چوک اٹک میں بیٹھ کر اخبار فروخت کرنے والا محمد سلیم اخبار فروخت کر رہاتھا اسی دوران ضلعی انتظامیہ نے اُس کے ہزاروں روپے کے اخبار ، رسالے اور پھٹہ اُٹھا کرلے گئے جس کی وجہ سے آج وہ اپنے بچوں کا رزق کمانے سے محروم ہو گیا اخبار فروش محمد سلیم کا کچھ عرصہ مہروں کا آپریشن ہوا وہ بڑی مشکل سے صبح فوارہ چوک آکر اخبار فروخت کرکے اپنے بچوں کے لیے رزق کماتاہے اور وہ وزن اُٹھانے کے قابل نہیں ہے وہ بیٹھ کر بڑی مشکل سے اخبار فروخت کر کے بچوں کا پیٹ پال رہا ہے آج صبح انتظامیہ کے اہلکاروں نے بے دردی سے اخبارات رسالے اور پھٹہ اُٹھا کر لے گئے جس سے اُس کو ہزاروں روپے کا نقصان ہوا ہے اخبار فروش نے آل پاکستان صدر اخبار فروش یونین ٹکا خان، ڈپٹی کمشنر اٹک سے اپیل کی ہے کہ مجھے فوری طور پر اخبارات رسالے اور پھٹہ واپس کیا جائے ۔

© Copyright 2018. All right Reserved