پیر‬‮   15   اکتوبر‬‮   2018

سیف الرحمان کا منصور حیات کی انتخابی مہم چلانے کا اعلان

سیف الرحمان کا منصور حیات کی انتخابی مہم چلانے کا اعلان پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی کے لیے ہمار ے کارکن محنت کریں ،سیف الرحمان واہ کینٹ(نمائندہ خصوصی) پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری سیف الرحمن خان نے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار منصور حیات کی حمایت کا اعلان کر دیا بھرپور انتخابی مہم چلانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری سیف الرحمن خان پارٹی کارکنوں سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار منصور حیات کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے سیف الرحمن نے کہا عوامی تحریک ، تحریک مہناج القرآن اور دیگر تنظیمات کے کارکنان سے مشاورت کے بعد حلقے کی تعمیر وترقی بہتری ، عوامی مفاد پر مبنی امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا ہے اور فیصلے کے بعد ہمارے کارکنان نہ صرف امیدوار کی الیکشن مہم چلائیں گے بلکہ کارنر میٹنگ بھی منعقد کرکے اس امیدوار کی کامیابی کے لیے صف اول کا کردار بھی ادا کریں گے

© Copyright 2018. All right Reserved