بدھ‬‮   12   دسمبر‬‮   2018

ڈسٹرکٹ ناظر محمد سلیم انتقال کرگئے


ڈسٹرکٹ ناظر محمد سلیم انتقال کرگئے
جہلم( نمائندہ اوصاف) ڈسٹرکٹ ناظر محمد سلیم (ڈی سی آفس جہلم) رضائے الہیٰ سے وفات پا گئے ۔ان کی نماز جنازہ گزشتہ شام پانچ بجے ٹینکی والے گرائونڈبلال ٹاون میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں ڈی سی آفس کے افسران و ملازمین، دیگر سرکاری افسران ، وکلاء، اہل علاقہ نے بڑی تعدا د میں شرکت کی، مرحوم محمد سلیم انتہائی خوش اخلاق اور وضعدار شخصیت کے مالک تھے اور اپنے کام میں مخلص رہنے اور انتہائی ایماندار سرکاری ملازم کے طور پر شہرت رکھتے تھے اور کچھ عرصہ سے علیل تھے جناز ہ کے بعد ان کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

© Copyright 2018. All right Reserved