بدھ‬‮   12   دسمبر‬‮   2018

تحریک انصاف ملکی خیر خواہی کے جذبہ سے سرشار ہے ، چوہدری عظیم


تحریک انصاف خیر خواہی کے جذبہ سے سرشار ہے ، چوہدری عظیم
بلدیاتی نظام متعارف کرایا جارہا ہے،اقتدار نچلی سطح پر منتقل، مسائل حل ہونگے
گوجرخان (نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف گوجرخا ن کے رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری محمدعظیم نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملکی خیر خواہی کے جذبہ سے سرشار ہے ،عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے جامع پروگرام ترتیب دیئے ہوئے ہیں ،بلدیاتی نظام متعارف کرایا جارہا ہے جس سے نہ صرف اقتدار نچلی سطح تک پہنچے گا بلکہ مسائل حل ہوسکیں گے ،وزیر اعظم پاکستان عمران خان کاملک بھر میں کم آمدنی والے لوگوں کو گھر دینا ترجیحات میں شامل ہے جس کو عملی شکل دی جارہی ہے وہ گزشتہ روز پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت صحیح معنوں میں عوام کو ریلیف دینے اور ملک کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے اپنی پوری توانائیاں صرف کر رہی ہے گزشتہ ادوار میں حکمرانوں کی لوٹ مار کے باعث ملک انتہائی مشکل حالات میں ہے ملکی ادارے اور معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں ۔

© Copyright 2018. All right Reserved