بدھ‬‮   12   دسمبر‬‮   2018

ای او بی آئی کو وفاق کے پاس رکھا جائے ،سعید خٹک


ای او بی آئی کو وفاق کے پاس رکھا جائے ،سعید خٹک

چوآسیدن شاہ ( نمائندہ اوصاف )پاکستان مائن ورکرز فیڈریشن (رجسٹرڈ ) کے مرکزی چیئرمین راسعید خٹک نے کہا ہے کہ ای او بی آئی کو وفاق کے پاس رکھا جائے حکومتی ارکان اور چیئرمین سینٹ جناب صادق سنجرانی کے کان کنوں کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں ملک میں دوہرا معیار ہمیں قبول نہیں کان کنوں کی پنشن بھی دیگر پاکستانی پنشنرز کی طرح5250روپے کی بجائے 10ہزار روپے کی جائے۔انھوں نے یہ بات اپنے دفتر میں پریس کانفرنس میں کہی جس میں مائنز کے کان کنان محمد منان،عثمان خان،عدنان ختک اور دیگر بھی مائن مزدورں بھاری تعداد میں شریک تھے اس موقعہ پر راسعید خٹک نے کہا کہ آج بھی مکڑوال اور سرگودھا میں مائنز حادثات میں دو کان کن شہید ہوگئے جن کی قربانیاں رنگ لائیں گی انھوں نے بتایاکہ صوبوں کے پاس ای او بی آئی کو رکھنے سے کان کنوں کی سروس (ملازمت) متاثر ہوگی کیونکہ کان کن(مائن ورکرز) ملک کے تمام صوبوں میں کام کرنے کے لئے حرکت کرتے ہیں اس لئےEOBIکو وفاق کے پاس رکھا جائے ۔

© Copyright 2018. All right Reserved