بدھ‬‮   12   دسمبر‬‮   2018

پیپلزپارٹی کے کارکن بیرسٹر عقیل کو سپورٹ کرینگے، شانی شاہ


پیپلزپارٹی کے کارکن بیرسٹر عقیل کو سپورٹ کرینگے، شانی شاہ
کارکنوں سے مشاورت مکمل کرلی آج کے جلسے میں بھرپورشرکت کرینگے
واہ کینٹ(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی تحصیل ٹیکسلا کے جنرل سیکرٹری سردار شانی شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار بیر سٹر عقیل ملک کی کامیابی کے لیے پی پی کے کارکنان اپنا کردار ادا کریں گے آج بروز جمعرات مسلم لیگ ن کے جلسہ عام میں پیپلز پارٹی کے کارکن بھر پور شرکت کریں گے جس کے لیے تمام مشاورت مکمل کر لی گی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی پی کارکنوں کے ایک مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ سردار شانی شاہ نے کہا بیر سٹر عقیل ملک کی انتخابی مہم حلقے عوام خود چلا رہے ہیں اور پیپلز پارٹی کے کارکن ان کی انتخابی میں پیش پیش ہیں۔ انھوں نے کہا حلقہ عوام کی فلاح و بہبود بلاتفریق خدمت اور انکے مسائل کے حل کے لیے عوام ووٹ کا درست ا ستعمال کریں بیر سٹر عقیل ملک کامیاب ہو کر عوامی مسائل کو حل کریں گے14اکتوبر مسلم لیگ ن کی کامیابی کا دن ہے ۔

© Copyright 2018. All right Reserved