پیر‬‮   15   اکتوبر‬‮   2018

مری ، ڈگری کالج میں ا یتھیکل ہیکنگ کورس مکمل ہونے پرتقریب


مری ، ڈگری کالج میں ا یتھیکل ہیکنگ کورس مکمل ہونے پرتقریب

مری(بیورورپورٹ) گورنمنٹ ڈگری کالج مری کے طلبا کا ایتھیکل ہیکنگ کورس مکمل ہونے پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا کورس انسٹی ٹیوٹ آف ایتھیکل ہیکنگ اسلام آباد نے مکمل کروایا اس کورس میں گورنمنٹ ڈگری کالج مری کے طالبعلموں کو دوہفتوں پر مشتمل ایتھیکل ہیکنگ کورس مکمل کروایا گیا طالبعلموں کو بتایا گیا کہ کمپیوٹر کے جدید دور میں اگر آپکا کمپیوٹر یا موبائل ہیک ہوجاتا ہے تو اس کو آپ کس طرح محفوظ بنانا ہے ان خیالات کا اظہار پرنسپل پروفیسر طارق حبیب ،پروفیسر اختر احمد،شرجیل احمد ،کرنل (ر) عبدالقدوس ،اورنگزیب عباسی ،پرنسپل گرلز کالج آسیہ مبشر اور دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آجکل معاشرے میں ہیکر ڈیجیٹل چور کو کہا جاتا ہے ان طلباء کو بتایا گیا کہ ہیتھیکل ہیکنگ ایک ایسی جدید ٹیکنالوجی ہے جس سے اپنے کمپیوٹراور انٹر نیٹ سے منسلک آلات کو ہیکر کے حملے سے بچایاجاسکتا ہے ۔

© Copyright 2018. All right Reserved