پیر‬‮   15   اکتوبر‬‮   2018

سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے بلا امتیاز آپریشن ہوگا، اےسی مری

سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے بلا امتیاز آپریشن ہوگا، اےسی مری آپریشن کا آغاز ایکسپریس وے سے ہو گا،عوام کو اعتماد میں لیں گے ،امتیاز کچھی مری ( بیورورپورٹ) پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات پر حکومت پنجاب نے سرکاری اراضی کو قبضہ مافیاء سے واگزار کرانے اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے وسیع پیمانے پربلاامتیاز اور سخت آپریشن کے لئے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 9 ڈویژنوں میں یہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیاہے اس میں مری سر فہرست ہے جبکہ فوری آپریشن کے لئے ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کوخصوصی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں اس میگا آپریشن کا آغاز ایکسپریس وے سے ہو گا اس امر کا ااظہارحال ہی میں مری میں تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنروایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن مری امتیاز کچھی نے کیا اس موقع پر مری سے ممبر صوبائی اسمبلی میجر(ر) لطاسب ستی اور پی ٹی آئی تحصیل مری کے دیگر رہنما ء بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ سرکاری اراضی کو واگزارکرانے اور تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاامتیازاور قانون کے مطابق ہوگا مری کا بڑاایشو غیر قانونی تعمیرات ،سرکاری اراضی خصوصاًجنگلات کی اراضی پر قبضوں کا ہے جسکا سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی نوٹس لیا ہوا اورمری انتظامیہ نے چار سو عمارتوں کی ایک فہرست بھی سپریم کورٹ میں جمع کروائی ہوئی ہے ،اے سی مری نے کہا کہ اس سلسلے میں عوام کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا چند دن قبل جب حکومت پنجاب کی سرکاری رہائشی سکیم مری امپروومنٹ ٹرسٹ میں انکے خلاف آپریشن کیا گیا توملازمین کوسخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور شدید احتجاج بھی کیا۔

© Copyright 2018. All right Reserved