بدھ‬‮   12   دسمبر‬‮   2018

لوئرٹوپہ کوہالہ سڑک پر فوری کام شروع کیاجائے ، ایکشن کمیٹی


لوئرٹوپہ کوہالہ سڑک پر فوری کام شروع کیاجائے ، ایکشن کمیٹی
چالیس یا پچاس کروڑ روپے مختص کرکے اس کی تعمیر وتکمیل ناممکن ہے
باقر عباسی،راجہ طفیل اخلاق ،راجہ ارشد اقبال عباسی،حماد عباسی، شاہد آفتاب
مری(بیورورپورٹ) لوئرٹوپہ تاکوہالہ روڈ جس پر مری ،ہزارہ ،آزادکشمیر سمیت دیگر علاقوں کے ہزاروں افراد روزانہ سفر کرتے ہیں بلکہ ڈیفنس کے حوالے سے بھی انتہائی اہمیت کی حامل شاہراہ ہے اس روڈ کی اہمیت اور افادیت اور استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر 40 فٹ چوڑی سڑک کی تعمیر شروع کی جائے محض چالیس یا پچاس کروڑ روپے مختص کرکے اس کی تعمیر وتکمیل ناممکن ہے ان خیالات کا اظہار لوئرٹوپہ کوہالہ روڈ کی تعمیر ایکشن کمیٹی کے چیئرمین محمدسفیان عباسی ۔ باقر عباسی،راجہ طفیل اخلاق ،راجہ ارشد اقبال عباسی،حماد عباسی،شاہد آفتاب عباسی،مرزاسہیل بیگ،مفتی نذیر عباسی ،مبارک عباسی ،فخر عباسی ایڈووکیٹ،گلزار خاکی عباسی،قاری نورالامین عباسی،ظفرعباسی ،صابر عباسی،سہراب عباسی کے ہمراہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ محض عوام کے پیسے ضائع کرنے کے مترادف ہے لوئر ٹوپہ کوہالہ روڈ کی تعمیر کے عوامی مطالبے کو موثر طریقے سے اجاگر کرنے کیلئے اہل علاقہ کی قائم کرددہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ علاقے کے عوام 20 اکتوبر بروز ہفتہ دوپہر دوبجے جھیکا گلی کے مقام پر ایک عظیم الشان پر امن احتجاجی مظاہرہ کرینگے جس میں طلباء ،ٹرانسپورٹر ز ،تاجر برادری ،علماء اکرام ،سماجی وسیاسی کارکنان ،سول سوسائٹی،مزدور ،کسان سمیت تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر اس میں شریک ہونگے سفیان عباسی نے کہا کہ عوام کی مشاورت ساتھ ایک علاقائی کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ اس اہم ترین عوامی مسئلے کو اجاگر کرکے حکومت کو عوام کو درپیش اس تکلیف دہ صورتحال سے آگاہ کیاجائے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب ،گورنرپنجاب،کورکمانڈر راولپنڈی جی او سی مری ،منتخب عوامی نمائندوں،کمشنر راولپنڈی،چیئرمین این ایچ اے کو آگاہی کیلئے اہل علاقہ کی جانب سے خطوط بھی ارسال کئے گئے ہیں اس موقع پر مختلف یونین کونسلوں کے نمائندہ سیاسی ،سماجی ،کاروباری شخصیات سول سوسائٹی کے اراکین شاہد آزاد عباسی احسان عباسی ،گلفراز عباسی ،اشفاق عباسی،عبدالحلیم عباسی ،اختر عباسی سمیت کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ بھی موجود تھے ۔
مری ایکشن کمیٹی

© Copyright 2018. All right Reserved