پیر‬‮   15   اکتوبر‬‮   2018

حطار،ملزمان نے فائرنگ کر کے طالب علم کوموت کے گھاٹ اتار دیا

فیضان حسین شاہ کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثائ کے حوالے ، مقدمہ درج ، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے خانپور(نمائندہ اوصاف)حطار میں نویں جماعت کا طالبعلم کو اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، قاتل فائرنگ کر تے ہو ئے موقع سے فرار ، پولیس نے مقتول کے چچا شراکت شاہ کی مدعیت میں پولیس نے مقدر شاہ ، صدام شاہ پسران رضاء شاہ ساکنان حطار کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی حطار پولیس نے مقتول فیضان حسین شاہ ولد صداقت حسین شاہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر د ی قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد علاقہ بھر میں شدید خوف وہراس ، تفصیل کے مطابق شراکت شاہ ولد صادق شاہ قوم سید سکنہ حطار محلہ حیدری نے تھانہ حطار پولیس کو مقدمہ درج کر واتے ہو ئے کہا کہ گزشتہ علی الصبح چھ بجے کے قریب میں اپنے گھر میں موجود تھا باہر گلی میں فائرنگ کی آواز سن کر اپنے بھتیجوں شجاعت شاہ ،ہا شم علی پسران صداقت شاہ دوڑ کر باہر گلی میں نکلے تو دیکھا کہ مقدر شاہ ،صدام شاہ پسران رضاء شاہ ساکنان حطار با مسلح آتشیںاسلحہ گلی سادات میں مسجد کی طرف جا رہے تھے میں اور میرے بھتیجے جب ٹاور والی گلی میں پہنچے توسامنے سے میرا بھتیجہ فیضان شاہ آرہاتھاہم نے ان کے پیچھے ہوکر فائرنگ کرنے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے فیضان شاہ کودیکھتے ہی صدام نے آواز لگائی بھائی اسے ماردو انہوں نے باارادہ قتل آتشیں اسلحہ سے فیضان شاہ پر فائرنگ کردی مقدر شاہ کے فائر سے سر اور گردن پر گولیاں لگنے سے زخمی ہونے کے بعد موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔

© Copyright 2018. All right Reserved