بدھ‬‮   12   دسمبر‬‮   2018

نواز شریف کا پیغام کارکن گھر گھر پہنچائیں ، شیخ آفتاب


نواز شریف کا پیغام کارکن گھر گھر پہنچائیں ، شیخ آفتاب
پارٹی کے ورکراثاثہ ہیں عوام کو پہلے مایوس کیا نہ آئندہ کرینگے
حضرو( نمائندہ خصوصی ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پارٹی کارکن میاں محمد نوا زشریف اور میاں شہباز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں پارٹی ورکر پارٹی کا اثاثہ ہیں اٹک کے عوام کو پہلے نہ مایوس کیا اور نہ ہی آئندہ کرینگے موجودہ حکومت جس طرح اقتدار میں آئی اس سے عوام اچھی طرح آگاہ ہیں ان خیالات کا اظہا رانہوںنے کونسلر ونمبردار حضرو حاجی احسان خان کو سٹی صدر اور دلدار حسین کو جنرل سیکرٹری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا نوٹیفکیشن ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) سلیم شہزاد نے جاری کیے ا س موقع پر ضلعی سیکرٹری اطلاعات میاں راشد مشتاق ،وائس چیئرمین ملک محمد نعیم ،سٹی صدر یوتھ شیخ عواد،صفدر ،سٹی صدر مسلم لیگ (ن) حضرو بلال حسین ،ملک عاقب ،شیخ حامد قدوس ،بلال شیخ ودیگر پارٹی عہدیدار بھی موجود تھے قبل ازیں سابق وفاقی وزیر نے سابق سٹی صدر رفیق بھولا کی پارٹی کیلئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کی جو ذاتی وجوہات کی بنا پر پارٹی کا عہدہ چھوڑ گئے تھے ۔

© Copyright 2018. All right Reserved