پیر‬‮   15   اکتوبر‬‮   2018

تحریک انصاف نے عوامی ارمانوں کا خون کردیا ، عبدالجبار ستی

تحریک انصاف نے عوامی ارمانوں کا خون کردیا ، عبدالجبار ستی ایف ایم ایف کے پاس جانے کے اعلان سے قوم مایوس ہوئی کوٹلی ستیاں(تحصیل رپو رٹر )پاکستان پیپلز پا رٹی کے رہنما ء ممبر فیڈرل کو نسل سابق نا ظم عبد الجبا ر ستی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کوتبدیلی اورخوشحالی کے خواب دکھائے لیکن تمام اقدامات اس کے برعکس کررہی ہے ،سابقہ حکومتوں کی طرح آئی ایم ایف کے درپرحاضری نے عوامی توقعات کا خون کردیا ملکی معیشت کوتباہی کے دھانے پر پہنچادیا گیا، مسائل حل کرنے کی بجائے عوام پر بھاری کابینہ کا بوجھ لاددیاگیادوستوں کونوازنے کاسلسلہ بند ہوناچاہیے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت اس وعدے پر آئی تھی کہ قرضوں میں مزید اضافہ نہیں کرے گی اور خود انحصاری کا باعزت راستہ اختیار کر ے گی لیکن وزیرخزانہ اور خود وزیراعظم کی طرف سے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے اعلان نے قوم کو مایوس کیاہے

© Copyright 2018. All right Reserved