بدھ‬‮   12   دسمبر‬‮   2018

ناقص پالیسیوں کے باعث ملک تباہ کے دہانے پرپہنچ گیا،شوکت علی


ناقص پالیسیوں کے باعث ملک تباہ کے دہانے پرپہنچ گیا،شوکت علی
تحریک انصاف نے عوام کو مہنگائی کے سونامی کے سپرد کردیا
کوٹلی ستیاں(تحصیل رپو رٹر ) پاکستان پیپلز پا رٹی کے رہنما ء سابق ضلعی صدر راجہ شوکت علی عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومتی ناقص پالیسیوں اور نا تجربہ کا ر ٹیم کی وجہ سے ملک ایک مرتبہ پھر آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنس چکا ہے ملک کے غریب عوام کومہنگائی کے سونامی میں ڈبودیاہے عوام کے لئے دووقت کی روٹی کھانامشکل بنادیاگیاہے موجودہ جعلی اوربوگس مینڈیٹ والی حکومت کے نااہل وفاقی وزیرخزانہ کی ناقص منصو بہ بندی کی بدولت پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت روزبروزبڑھ رہی ہے گیس ،بجلی ،پٹرول سمیت روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں آسمان کوچھورہی ہیں اب عوام کوپتہ چل گیاہے کہ نیاپاکستان کیساہے؟ ملک میں مہنگا ئی کا ایک نیا طو فا ن بر پا ہو نے جا رہا ہے ہر شعبے میں حکو مت اور وزیر اعظم کی نا اہلی کھل کر سامنے آگئی ہے

© Copyright 2018. All right Reserved