منگل‬‮   18   دسمبر‬‮   2018

مظفرآباد میں کھڑی دو بسوں کو پولیس حکام نے باہر نکال دیا


س،،،،،،،،،،،تصحیح کردیں
مظفرآباد میں کھڑی دو بسوں کو پولیس حکام نے باہر نکال دیا
ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ) انتہائی سخت سیکورٹی میں پولیس لائن مظفرآباد میں کھڑی رہنے والی سرینگر مظفرآباد سروس کی دو بسوں کو پولیس حکام نے باہر نکال دیا ٹا ٹا نے بسیں آفس کے باہر کھڑی کر دیں آزاد و مقبوضہ کشمیر کے درمیان سفر کر نے والے مسافروں کی تشویش میں اضافہ کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعہ کا خطرہ ۔تفصیلات کے مطابق مظفرآباد سے سرینگر مسافر لیکر کمان پل تک جانے والی سرینگر مظفرآباد سروس کی دو بسیں پیر کے دن کے علاوہ سخت سیکورٹی میں پولیس لائن مظفرآباد میں کھڑی کر دی جاتی تھی تانکہ کسی بھی قسم کی سیکورٹی مسئلہ درپیش نہ ہوں پولیس کے ذمہ داران نے چوبیس اکتوبر کے انتظامات کا بہانہ بنا کر دونوں بسوں کو پولیس لائن مظفرآباد سے باہر نکال دیا جس کے بعد مکانیت نہ ہو نے کی وجہ سے ٹا ٹا نے دونوں بسیں اپنے آفس کے باہر بغیر سیکورٹی کے مین روڈ پر کھڑی کر دی ہیں بغیر سیکورٹی کے مین روڈ پر بسوں کے کھڑے ہونے کے باعث آر پار سفر کر نے والے مسافروں کی تشویش میں شدید اضافہ ہو گیا ہے مسافروں نے وزیراعظم ،چیف سیکرٹری اور آئی جی آزاد کشمیر سے اس مسئلے کے نوٹس لینے اور بسوں کو کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے محفوظ رکھنے کے لیے سخت سیکورٹی میں رکھنے کا مطالبہ کیا ہے
نکال

© Copyright 2018. All right Reserved